وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کیلئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور2-جنوری(پی پی آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے- پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے-حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی -کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں – کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں -زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے-ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے- زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مزیدمؤثر اقدامات کئے جائیں:پاسبان

Thu Jan 2 , 2025
کراچی 02جنوری(پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر عزیز فاطمہ،ضلعی صدور نرگس خان اور الماس خاتون نے کہا ہے کہ نئے سال میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس قانون سازی اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ کام کی جگہ، تعلیمی اداروں، اور پبلک مقامات پر ہراسانی کے خلاف قوانین کو مزید مضبوط کیا جائے۔پاسبان ڈیموکریٹک […]