آزاد کشمیر میں ہلکی بلوچستان میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی سپلائی معطل

چمن 06جنوری(پی پی آئی)بلوچستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ا? گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق مسلسل بلوچستان کے پاک افغان شمال سرحدی علاقوں میں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں لائنیں ٹرپ کر گئیں جس سے چمن میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اگلے 24 گھنٹے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ضلعی حکام کے مطابق  چترال شہر اور لواری ٹنل کے قریب 6 انچ برف پڑی جبکہ وادی کاغان، ناران، شوگران اور کالام برف سے ڈھک گئے، سوات کے شہر مینگورہ میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ آزاد کشمیر مظفر آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Fri Jan 3 , 2025
اسلام آباد 06جنوری(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔صدر آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان،پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے نیئر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ […]