بچوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آزاد کشمیر بھرمیں یوم اطفال کشمیر آج منایا جائے گا

مظفرآباد03جنوری(پی پی آئی)آزاد کشمیر بھرمیں یوم اطفال کشمیر ہفتہ کے روزمنایا جائیگا ‘جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بچوں پر بھارتی مظالم کی جانب کرنا ہے۔یہ دن آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کی ہدایت پر منایا جائیگا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں سینکڑوں بچے بھارتی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ ہزاروں بچے یتیم کردئیے گئے۔اسی طرح بھارتی فوجیوں کی جانب سے پیلٹ گنز اور اسلحے کے بے دریغ استعمال کے باعث سینکڑوں بچے بصارت سے محروم ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی انٹر بورڈ کے چیئرمین سے ا متحانی نتائج رپورٹ طلب

Fri Jan 3 , 2025
کراچی 03جنوری(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر نوٹس لیتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے امتحانی نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری […]