کراچی انٹر بورڈ کے چیئرمین سے ا متحانی نتائج رپورٹ طلب

کراچی 03جنوری(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر نوٹس لیتے ہوئے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے امتحانی نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں، اس سے قبل بھی کراچی کے طلبہ و طالبات اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ میں 13سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی,سبزل روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی

Fri Jan 3 , 2025
کوئٹہ، 03 جنوری (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ نواز سریاب روڈ میں جمعہ کو تیرہ سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کلی شاہ نواز سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی 13 سالہ شبیر احمد ولد شیر محمد نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو […]