کوئٹہ، 03 جنوری (پی پی آئی) کوئٹہ کے علاقے کلی شاہ نواز سریاب روڈ میں جمعہ کو تیرہ سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کلی شاہ نواز سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی 13 سالہ شبیر احمد ولد شیر محمد نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں نعش ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی۔ مزید تفتیش تھانہ سریاب کے حکام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے سنڈی مین پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔