کوئٹہ، 03 جنوری (پی پی آئی): حکومت بلوچستان نے افسران کے تبادلے کردیئے۔ حکومت بلوچستان، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 03 جنوری 2024 کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یاسر اقبال دشتی (BCS/B-18)،
ڈپٹی کمشنر خضدار کا تبادلہ کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ عبدالوہاب زہری (BCS/B-18) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جھل مگسی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خضدار وائس یاسر اقبال دشتی تعینات کر دیا گیا ہے۔