خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چینی کمپنی 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں آئی ٹی تربیت فراہم کرے گی:شزہ فاطمہ

اسلام آباد03جنوری(پی پی آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ آئی ٹی تربیتی پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں کے سترہ ہزار طلبا کو پہلے ہی تربیت دی جا چکی ہے۔شزہ فاطمہ نے بتایا کہ چینی کمپنی تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔