بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہے ‘ہمایوں اختر خان

 لاہور4جنوری(پی پی آئی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ہم نے عام انتخابات میں عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کا جو منشور پیش کیاتھا اس پر پیشرفت کر کے دکھائیں گے،بلدیاتی اداروں کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے عوام اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل میں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ حلقہ این اے 97کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترنے  ایک بیان میں کہا کہ قومی اور صوبائی حلقوں سے جیتنے والوں نے انتخابات کے بعد حلقے کی حالت کیا سنوارنی تھی انہوں نے تو حال تک پوچھنا گوارہ نہیں کیا۔ ہم نے عوام کے ساتھ تعلق نبھا کر دکھایا ہے،ان سے بھرپور رابطے ہیں اور ان کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں۔ حلقے کی محرومیوں کے ازالے کے لئے جہاں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں اس محاذ پر بھی سر گرم ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مرید والا انٹر چینچ کی منظوری، ظفر چوک سے چک نمبر516تک سڑک کی تعمیر کے آغاز کی صورت میں کامیابی بھی عطا کی ہے، حلقے میں بجلی کے نظام کی بہتری کے لئے کاوشیں کیں، اضافی لوڈ والے علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا مسئلہ عدالت سے حل کروائیں:وزیراعلیٰ کی ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت

Sat Jan 4 , 2025
کراچی 4جنوری(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کی اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، رکن اسمبلی سلیم بلوچ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری […]