اسلام آباد4جنوری(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہو ئے فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے، سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ امن معاہدہ سبوتاڑ کرنے کی سازش ہے، شرپسندوں نے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔