گلگت / بلتستان/مظفرآباد 4 جنوری(پی پی آئی) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کردیئے گئے، اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ریوولوشنپروجیکٹس کے تحت 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز قائم ہوں گے، یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔پارکس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے منسلک خطے میں تبدیل کرنا ہے، ایس سی او نے 16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61 آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہبز قائم کئے ہیں۔اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ معذور بچوں کیلئے آزاد زندگی کے مراکز بھی فراہم کر رہا ہے، ایس سی او نے خواتین کیلئے فری لانسنگ ہب بھی قائم کیے ہیں جہاں وہ محفوظ طریقے سے کام کر رہی ہیں، ان پارکس نے 6500 ملازمت کے مواقع فراہم کئے اور 1600 فری لانسرز کو بااختیار بنایا۔ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100 آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔