زیارت میں شدید برفباری، مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

زیارت/مری 4 جنوری(پی پی آئی)  زیارت میں شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے، گیس سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے، برفباری کی وجہ سے زیارت کوئٹہ زیارت سنجاوی مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا ہے کہ برفباری اورسردی کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہے، شہری برفباری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ،ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

Sat Jan 4 , 2025
لوئر کرم 4 جنوری(پی پی آئی) لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا […]