کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) کورنگی ڈھائی نمبر پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے, ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت ریحان اور افضل کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان گلیوں میں اور گھروں کے باہر بیٹھے شہریوں کو لوٹتے تھے،ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول,4 موبائل فون،نقد رقم 16000 روپے اور موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا۔مین روڈ ڈھائی نمبر پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ پر عوام کا رش لگ گیامجمع میں موجود بہت سے شہریوں نے ان ڈکیتوں کی شناخت کرلی،ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک جارہا ہے۔ چھیپا ترسٹ کے امدادی کارکنوں نے ملزمان کو طبی امداد دینے کیلئے اسپتال منتقل کیا۔