گورنر سندھ کا شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے مین ہول میں بچہ گرنے کا نوٹس، میئر کراچی سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے مین ہول میں بچہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضی وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور شہر بھر میں کھلے مین ہول کے ضمن میں بات چیت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں بغیر ڈھکن مین ہول خطرناک ہوچکے ہیں، ان سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مشترکہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی انتہائی ناگزیر ہے۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے پر بھرپور توجہ مرکوز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کی کاوشوں سے سندھ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن

Sun Jan 5 , 2025
کراچی(پی پی آئی) گورنر انیشیٹو کے تحت گورنر ہاو ¿س میں جاری جدید آئی ٹی کورسز تعلیم اور ترقی کی نئی راہوں کی جانب گامزن ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے آئی ٹی انیشیٹو کی نوجوانوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گورنر سندھ کا وژن ہے کہ سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا ہے، گورنر سندھ […]