کراچی(پی پی آئی) گورنر انیشیٹو کے تحت گورنر ہاو ¿س میں جاری جدید آئی ٹی کورسز تعلیم اور ترقی کی نئی راہوں کی جانب گامزن ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے آئی ٹی انیشیٹو کی نوجوانوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ گورنر سندھ کا وژن ہے کہ سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا ہے، گورنر سندھ کی جانب سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کو آئی ٹی کورسز کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا تھا، جس پر قونصل جنرلز نے اپنے مثبت رد عمل کا اظہار بھی کیا تھا، جبکہ یو اے ای کے قونصل جنرل نے گورنر آئی ٹی انیشیٹو کے طلباؤ طالبات کو تعلیم مکمل کے بعد ملازمت دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے سندھ کی مزید ترقی ممکن ہے، بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے.