آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کے باوجود منشیات کی فروخت جاری

میرپورخاص 4 جنوری(پی پی آئی)  منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے میرپورخاص عمرکوٹ تھر پارکر اضلاع کے 53 سے زائد افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات کے باوجود منشیات کی فروخت جاری ہے۔تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی انکوائریاں ایس ایس پی بدین شیراز نظیر کے سپرد کی گئی تھی جس کے تحت ایس ایس پی شیراز نظیر کی جانب سے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں کو زاتی طور پر طلب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے زرائع کے مطابق لسٹ میں شامل 70 فیصد سے زائد افسران و اہلکاروں نے انکوائری کو بلا طاق رکھتے ہوئے سسٹم کو جاری رکھا ہوا ہے اور منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری میں اب تک ملوث ہیں  یاد رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے علاؤہ ڈی آئی جی میرپورخاص محمد زبیر دریشک کی جانب ضلع میرپورخاص کے 19 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لیے لیٹر جاری کیا تھا اور تمام 19 افسران و اہلکاروں الزام عائد کرکے شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی

Mon Jan 6 , 2025
اسلام آباد6جنوری(پی پی آئی)چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی۔”انرجی اپ ڈیٹ“ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابقکانفرنس کے موقع پر انڈسٹری لیڈرز‘ پالیسی ساز اورعالمی ماہرین ایک جگہ جمع ہوں گے اور پاکستان […]