احسن اقبال کازرعی اورصنعتی شعبے کی مکمل استعدادکاربروئے کارلانے پرزور

کراچی 6جنوری(پی پی آئی) منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے قومی معیشت کے استحکام اور اسے خود کفیل بنانے کیلئے زرعی اور صنعتی شعبوں کی مکمل استعداد کار بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پیر کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برآمدی مصنوعات پر توجہ دیتے ہوئے ا گلے آٹھ سے نو برسوں میں ملک کی برآمدات کو تیس ارب ڈالرز سے ایک سو ارب ڈالرز تک لے جانے پر زور دیا۔احسن اقبال نے معیاری مصنوعات کی پیداوار پر زور دیا تاکہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں ایک برانڈ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لاڑکانہ میں پولیس ناکام،شہریوں نے کھوجی کتوں سے مدد لینی شروع کردی

Mon Jan 6 , 2025
لاڑکانہ 6جنوری(پی پی آئی) لاڑکانہ میں چوروں کی تلاش میں شہریوں نے کتوں سے مدد لینا شروع کردی ہے ۔ سیال برادری کے با اثر شخص کے گھر سے پانی کی موٹر چوری ہو گئی علاقہ پولیس کو اطلاع کی  گئی لیکن نہ چور پکڑا  گیانہ ہی پانی کی قیمتی  موٹر برآمد ہوئی اس پرمالک مکان نے پولیس کو چھوڑ […]