متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی پی اور ن لیگ میں ایسے اختلافات نہیں کہ ساتھ نہ بیٹھ سکیں، مسائل کا حل نکالا جانا چاہئے:میئر کراچی

کراچی 6جنوری(پی پی آئی)  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں ایسے اختلافات نہیں کہ ساتھ نہ بیٹھ سکیں، مسائل کا حل نکالا جانا چاہئے، کے ایم سی میں میرٹ کے مطابق 118 ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں، عوام سے کئے گئے وعدوں کو وفا کریں گے، کراچی کی رونقوں کو بحال کریں گے، ہم سب مل کر اس شہر کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی نے پیر کے روز کونسل ہال کے ایم سی میں ملازمین کو پروموشن آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، پیپلز لیبر بیورو کے صدر اسلم سموں اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقی نوکری کا حصہ ہے لیکن کے ایم سی میں افسوسناک صورتحال یہ رہی ہے کہ 32 سال گزرنے کے باوجود بہت سے ملازمین کو ترقی نہیں دی گئی، پیپلزپارٹی نے آج یہ قدم اٹھایا ہے اور ملازمین کو قوانین کے مطابق ترقی دینے کا عمل شروع کیا ہے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں گٹر میں گر کر بچہ کے ہلاک ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے مجھے اس پر شدید دکھ ہے، گٹر کے ڈھکن لگانا ہمارا کام ہے لیکن چوری ہونے سے ہم نہیں بچا سکتے، اس کے لئے ضروری ہے کہ علاقے کے لوگ اور پولیس بروقت کارروائی کرے یہاں تو حال یہ ہے کہ گھر یا دفتر کے باہر رکھے ہوئے گملے بھی اٹھالئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر موبائل کی چوری کو روکنا ہے تو پرانا موبائل خریدنے کو بند کرنا ہوگا، اسی طرح موٹر سائیکل کی چوری روکنی ہے تو جہاں پرانا سامان ملتا ہے اس بند کرنا ہوگا،  میئر کراچی نے کہا کہ ہم کراچی میں ترقی کا عمل رکنے نہیں دیں گے۔