لورالائی، 07 جنوری (پی پی آئی) لورالائی کے علاقے اصغرہ میں منگل کو سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے اصغرہ کے قریب ہرنائی سے لورالائی جانے والی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کی شناخت نور گل ترین ولد دوست محمد ترین سکنہ کلی روگھی ہرنائی کے نام سے ہوئی ہے جسے لورالائی ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔