تعلیمات شاہ ہمدان کی تردیج سے فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے: ڈاکٹر غضنفرمہدی

راولپنڈی7 جنوری(پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل میں انٹرنیشنل شاہ ہمدان ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مسلم ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا سید علی ہمدانی المعروف حضرت شاہ ہمدان کے یوم ولادت کے سلسلے میں انٹرنیشنل شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت ممتاز اسکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی جبکہ پارلیمانی سیکریٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔کانفرنس میں ممتاز محقق علامہ پروفیسر ڈاکٹر حسین احمد کے نمل یونیورسٹی سے حضرت شاہ ہمدان پر کیے گئے پی ایچ ڈی مقالے کی تعارفی تقریب بھی ہوئی۔کانفرنس  سے صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفرمہدی نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان کی تعلیمات کی تردیج سے ملک سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ اطلاعات و ثقافت شازیہ  رضوان نے کہا کہ شاہ ہمدان وسطی ایشیا کشمیر اور پاکستان کے درمیان ایک بہت بڑا پل ہیں۔انہوں نے ملتان میں حضرت بہاؤالدین ذکریا کے مدرسے سے تعلیم حاصل کی اور حضرت شاہ رکن عالم کے شاگرد تھے۔ ڈاکٹر حسین  نے کہا کہ انہیں اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے حضرت شاہ ہمدان کی 100 سے زائد تصانیف کو برٹش لائبریری اور دیگر اعلی یونیورسٹیوں سے جمع کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو دوبارہ شائع کیا جائے چترال سے آئے ممتاز کالر امیراللہ اثیر نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان کی وجہ سے ہمارے ثقافتی تعلقات وسطی ایشیا سے زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں کیونکہ جس طرح علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں اسی طرح حضرت شاہ ہمدان کو پورے وسطی ایشیا کا قومی شاعر قرار دیا جاسکتا ہے کانفرنس میں دو قرارداد منظور کی گئی پہلی قرارداد میں کہا گیا پاراچنار کے پرامن خطے کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے اور حکومت اس سلسلے میں مضبوط پالیسی مرتب کرے۔ دوسری قرارداد  میں وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی گئی کہ لواری ٹنل  مرمت کرائی جائے اور اس کو پورا سال کھولا رکھنے کے لیے نیشنل ہائی  وے اتھارٹی کا احکامات  صادرکئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ضلع کرم میں ضرورت پڑنے پر مزید امداد روانہ کریں گے۔ گورنرسندھ

Tue Jan 7 , 2025
کراچی 7 جنوری(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی ادویات اور دیگر امدادی سامان روانہ کرچکے ہیں ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی روانہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا?س میں ضلع کرم کے عمائدین کے 18 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ […]