مستونگ، 07 جنوری (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنگر میں منگل کو گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق جبکہ دو بچے بے ہوش ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے افراد گیس ہیدر بند کیے بغیر اپنے گھر میں سو گئے جس کے نتیجے میں دو بھائی عبدالرزاق لہری اور حافظ عبدالمالک لہری گیس دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہی خاندان کے دو بچے بے ہوش ہو گئے۔ لاشوں اور بے ہوش بچوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری ضابطے کی کارروائیوں کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جب کہ بے ہوش بچوں کو نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔