کراچی 7 جنوری(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی ادویات اور دیگر امدادی سامان روانہ کرچکے ہیں ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی روانہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا?س میں ضلع کرم کے عمائدین کے 18 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے مسائل کے مستقل حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔باہمی اتحاد سے بیرونی سازش ناکام بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت پر عزم ہے۔ ملاقات میں نفرت کے خاتمہ امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔ عمائدین نے ادویات اور غذائی اشیاکی فراہمی پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ کو عمائدین نے ضلع کرم کے دورے کی دعوت بھی دی۔