غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت میں ملوث2 ملزمان گرفتار

خیرپور7 جنوری(پی پی آئی)خیرپور پولیس نے نیشنل ہائی وے پر اہم کاروائی کے دوران غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ  کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کے 59 کارٹن سگریٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی آئی اے پولیس  نے ہنگورجہ  پولیس کے ہمراہ  نیشنل ہائی وے پرچھاپہ مار کرغیرمعیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ فروحت کرنے والے  خیبر پختون خوا کے دو ملزمان شیر عالم پٹھان اور شاکر اللہ پٹھان کو گرفتار کر کے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ  59 کارٹن سگریٹ اور ایک ٹرک تحویل میں لے لیا گرفتارشدگان نے دوران تفتیش  اعتراف کیا کہ وہ  سندھ کہ مختلف اضلاع میں غیر معیاری سگریٹ کا کاروبار کرتے ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فروغ تعلیم نسواں کے لیے حکومت پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ میں شراکت داری قائم

Tue Jan 7 , 2025
اسلام آباد 07 جنوری (پی پی آئی) حکومت پاکستان نے مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے  لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے شراکت داری کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کا آغاز کیاہے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اس اقدام کا مقصد حکومتی، اسلامی اور عالمی سول تنظیموں کے درمیان اتحاد قائم کرکے بین الاقوامی شراکت داری […]