کراچی 8جنوری(پی پی آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے اور موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے، شمالی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 جنوری سے سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے، لیکن 12 جنوری سے سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ میں آئندہ ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ہے۔