لاڑکانہ میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کا عرس منایا گیا

لاڑکانہ8 جنوری(پی پی آئی) لاڑکانہ میں صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی محفل منعقد ہوئی، جس میں خصوصی خطاب پیر شکیل احمد کاظمی نے کیا۔ اس محفل میں شہریوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محفلِ قوالی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی سے آئے ہوئے قوال حافظ جگنو فرید اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ایمان افروز اور روح پرور اس محفل میں درگاہِ عالیہ مسکین پور کے گدی نشین سید تقی شاہ، مولانا عبدالکریم بگھیو، ایڈووکیٹ عبدالمالک بگھیو، محمد امین بگھیو، خالد بگھیو، شہریوں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے لیے خصوصی تعاون اور انتظامات عبدالغنی بگھیو چشتی عارفی اور صوفی غوث بخش چشتی نے کیے۔ محفل کے اختتام پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نوشہرو فیروز اور کنڈیارو میں دن دہاڑے ڈکیتیاں،مسلح افراد بآسانی فرار

Wed Jan 8 , 2025
نوشہرو فیروز8 جنوری(پی پی آئی) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کے پاس ڈکیتی کی واردات میں مسلح افرادنے علی سوھو نامی تاجرسے 4 لاکھ نقد،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، شہریوں نے واردات کیخلاف احتجاج کیا، اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا  پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی […]