نوشہرو فیروز8 جنوری(پی پی آئی) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کے پاس ڈکیتی کی واردات میں مسلح افرادنے علی سوھو نامی تاجرسے 4 لاکھ نقد،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، شہریوں نے واردات کیخلاف احتجاج کیا، اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔علاوہ ازیں کنڈیارو میں ایدھی مرکز کے پاس راجہ منگریو سے مسلح رہزن وں نے موٹر سائیکل، 40 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔