محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد06جنوری(پی پی آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اورکہاکہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہو گا،کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آزاد جموں و کشمیر سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کی ملاقات

Thu Jan 9 , 2025
مظفر آباد09جنوری (پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہائیکورٹ میں […]