سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزاد جموں و کشمیر سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کی ملاقات

مظفر آباد09جنوری (پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہائیکورٹ میں جاری مقدمات اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ تمام ججز کی خواہش ہے کہ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔