کراچی میں نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیڈیز اور جونیئرز ایونٹ شروع

کراچی09جنوری (پی پی آئی)کراچی میں نیشنل فائٹنگ چیمپئن شپ کے لیڈیز اور جونیئرز ایونٹ شروع  ہوگئے جن میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کررہے ہیں۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئیں۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کے مطابق ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی تھے۔ شریک فائٹرز کا ویٹ اور فیس آف بھی ہوا،افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ ہوا جبکہ انہیں فائٹس کے قواعد وضوابط بھی بتائے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر سندھ کا آزر بائیجان جہاز حادثہ پر اظہارافسوس

Thu Jan 9 , 2025
اسلام آباد09جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں آزر بائیجان کے سفارت خانہ پہنچے تو آزر بائیجان کے سفیرفرہادیف خازارنے گورنر سندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، آزر بائیجان کے سفیر سے ملاقات میں گورنر سندھ نے آزر بائیجان کے عوام سے جہاز حادثہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں […]