اسلام آباد09جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں آزر بائیجان کے سفارت خانہ پہنچے تو آزر بائیجان کے سفیرفرہادیف خازارنے گورنر سندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، آزر بائیجان کے سفیر سے ملاقات میں گورنر سندھ نے آزر بائیجان کے عوام سے جہاز حادثہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاک آزر بائیجان دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سفارت خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔ آزر بائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔