کوئٹہ، 09 جنوری (پی پی آئی) کوئٹہ پولیس نے جمعرات کے روز کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین کو ہولناک حادثے سے بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے شیخ منڈہ کے قریب ریلوے ٹریک چوری کرنے والے دو چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ا سٹیشن ہاؤس آفیسرتھانہ ائیرپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شیخمنڈہ کے قریب 20 فٹ ریلوے ٹریک نکالنے والے دو چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ چمن کے درمیان ٹرین سروس بدستور معطل ہے تاہم ٹوٹے ہوئے ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد اسے بحال کردیا جائے گا۔