نوشکی، 09 جنوری (پی پی آئی) کسٹمز نوشکی نے جمعرات کو نوشکی پولیس اور فرنٹیئر کور نوشکی کے ساتھ مل کر ضلع نوشکی کے علاقوں کلی آزاد خان کیشنگی اور کلی مولا بخش میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کلکٹریٹ آف کسٹمز نوشکی کے عملے نے نوشکی پولیس اور فرنٹیئر کور نوشکی کے ساتھ مل کر ضلع نوشکی کے علاقوں کلی آزاد خان کیشنگی اور کلی مولا بخش میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔ ضبط شدہ سامان کو کسٹم ہاؤس نوشکی منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔