سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تاجکستان ویزہ سیکشن کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا،ملک خدا بخش

کراچی 11جنوری(پی پی آئی) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنونیر،فاؤنڈر وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے) اوریو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کے ممبر ملک خدا بخش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور تاجکستان کے سفارتی عملہ کوکو تاجکستان کے ویزہ سیکشن کے افتتاح پرمبارکباد پیش کی ہے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو تاجکستان کے ویزے کے حصول میں آسانی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ممالک کے تاجر،صنعتکار اور سرمایہ کار بآسانی ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرسکیں گے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا دونوں ممالک ٹیکنالوجی اور ایک دوسرے کے وسائل سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، تاجکستان مل کر خطہ کی ترقی، خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور پاک تاجکستان دو طرفہ تعلقات میں قونصلر سیکشن اس ضمن میں اہم ثابت ہوگا۔