سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری منعقد

ٹھٹھہ14جنوری (پی پی آئی)ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب ٹھٹھہ نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔صوبائی محتسب سندھ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب ٹھٹھہ ہارون احمد خان نے حاضر سروس اور رٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن، جی پی فنڈ، گریجوئٹی، کمیوٹیشن اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ٹھٹھہ میں کھلی کچہری  لگائی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی جانب سے پینشن اور دیگر مراعات کی ادائیگی میں تاخیر اور فیملی پینشن کی منتقلی نہ ہونے سمیت مختلف شکایات کیں،جس پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد حل کئے جائیں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ذوالفقار علی انصاری نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔کھلی کچہری میں اکاؤنٹنٹ افضال حسین چانڈیو، اعجاز علی راہپوٹو، سمیع اللہ شیخ، سب اکاؤنٹنٹ سلیم گاڈھی، سمیت دیگر افسران کے علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے بھی شرکت کی۔.