سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مستقبل میں ورچوئل ٹریڈ میں پاکستان کا عالمی معیشت میں اہم حصہ ہوگا: ڈاکٹر فتح مری

حیدرآباد14جنوری (پی پی آئی)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی میزبانی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی چار سالہ خدمات اور کارکردگی کو سراہنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی والے ممالک میں شامل ہے، اور مستقبل میں ورچوئل ٹریڈ میں پاکستان کا عالمی معیشت میں اہم حصہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات کی برآمدات مالی سال 2023-24 میں 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو آئی ٹی کے شعبے کی معاشی ترقی میں اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ڈاکٹر فتح مری نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے ملکی اور علاقائی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی اور آئی ٹی تعلیم میں اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ قیادت میں یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے اور تدریسی معیار کو بلند کرنے کی بھرپور کوشش کی، جس کے نتیجے میں ادارے کی ساکھ بہتر ہوئی۔سندھ زرعی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور میرٹ کو فوقیت دی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹر فتح مری کی خدمات کو سراہا۔عمرکوٹ سب کیمپس کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے ڈاکٹر فتح مری کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔ اس موقع پر آئی ٹی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر مبینہ پٹھان، ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف کلیات کے ڈینز، تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان، اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔