کراچی14جنوری (پی پی آئی)پاکستان کے بڑے کمرشل بینک، بینک الفلاح نے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ طبقات کی بحالی کیلئے 177 ملین روپے کی اضافی مالی امداد کے ساتھ سیٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کو اس کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت مالی معاونت میں توسیع کی۔ مالی تعاون کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر اور تعلیم، صحت اور پائیدار منصوبوں کے ذریعے متاثرین افراد کی مدد کرنا ہے۔بینک الفلاح کے اعلامیہکے مطابقبینک الفلاح نے بلوچستان میں 2 اور سندھ میں ایک سکول کی تعمیر کیلئے 103ملین روپے کی نئی قسط مختص کی ہے، ہر اسکول کے لیے 49 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ 5 ملین روپے کی اضافی گرانٹ ایک اسکول کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ بینک مختلف ٹی سی ایف اسکولوں میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹس، دو سولر پاور سسٹمز اور 200 آگاہی سینٹرز(جو مقامی کمیونٹیز میں خواتین کو مالیاتی اور تعلیمی معاونت فراہم کرتے ہیں) کیلئے مزید 25 ملین روپے کی مدد فراہم کرے گا۔یہ اقدامات بینک الفلاح کے پائیدار انفراسٹرکچر اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔اس اقدام کے تحت بینک الفلاح کے فلڈ ریلیف پروگرام کے تحت 4 سکولوں کو معاونت فراہم کی گئی ۔ یہ اسکول جب مکمل طور پر فعال ہوں گے، سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے 720 بچوں کو داخلہ دینے کے لیے تعمیر کئے گئے جس سے ان علاقوں میں تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔یہ اقدام 2022 میں بینک الفلاح کی ٹی سی ایف کے ساتھ شراکت داری پر مبنی ہے جس کاآغاز سیلاب کے وقت کیا گیا۔ بینک نے امدادی سرگرمیوں کیلئے ابتدائی طور پر 35 ملین روپے کی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا جس میں سکولوں کے اردگرد رہائش پذیر انتہائی ضرورت مند طبقات کو راشن بیگز، کتابیں، کھاد اور بیج کی تقسیم شامل تھی۔بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہا”ہمارے قابل اعتماد شراکت دار سیٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ ہماری شراکت داری سیلاب سے متاثرہ طبقات کی بحالی اور فلاح وبہبود کیلئے بینک الفلاح کے پختہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم نے سالوں سے ان علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو، سکولوں کی بحالی اور معیاری تعلیم تک رسائی میں اضافہ کیلئے ٹی سی ایف کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ خواندگی صرف بنیادی حق نہیں بلکہ یہ خودمختاری اور ترقی کی بنیاد ہے۔ پائیدار منصوبوں جیسے اسکولوں کی تعمیر، پانی کے فلٹریشن پلانٹس، سولر پینل کی تنصیب اور خواندگی مراکز کو معاونت فراہم کرکے ہم ایسے مواقع پیدا کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو زندگیوں کو بدل سکیں اور ایک روشن اور زیادہ مضبوط مستقبل کی راہ ہموار کریں۔سیٹیزن فاؤنڈیشن کے شریک بانی اور ڈائریکٹر مشتاق کے چھپرا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ضرورت کے وقت بینک الفلاح کی طرف سے اعتماد اور معاونت پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ تباہ کن سیلابوں نے لاتعداد خاندانوں کو بے گھر کردیا جنہیں امداد کی ضرورت ہے، اس اشتراک کے ذریعے ہم لوگوں کو امید اور مواقع فراہم کررہے ہیں۔سکولوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کے پلانٹس سے خواندگی پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے تک ان اقدامات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں پر دوررس اثرات مرتب کریں گے۔
Next Post
کاروکاری کے الزام میں نوجوان قتل،خاتون زخمی
Tue Jan 14 , 2025
نوشہرو فیروز14جنوری (پی پی آئی) نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں کارو کاری الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو اور مسمات عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیاگیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انیس بھنبھرو زخموں کی تاب نہ […]
