شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورنگی کازوے پر تعمیر ہونے والے نئے پل کا اسی سال افتتاح کردیا جائے گا:میئر کراچی

کراچی25جنوری (پی پی آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت نے شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ضلع کورنگی میں روایتی طور پر پیپلز پارٹی کو روکا گیا، پیپلزپارٹی کو اس علاقے سے کبھی سیٹیں نہیں ملیں مگر ہم نے اس علاقے کیلئے کروڑوں روپے کی چھ اسکیموں کو منظور کروایا، کورنگی کازوے پر تعمیر ہونے والے نئے پل کا اسی سال افتتاح کردیا جائے گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب بار بار پوچھتے ہیں بتاؤ منشور میں جو وعدے کئے ہیں ان پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈاہوتا ہے اس کا جواب دو، کوشش کررہے ہیں کہ جو کام ہو رہا ہے اسے عوام کو دکھایا جائے، تیر کے نشان والے کام کر رہے ہیں،پتنگ اور ترازو والے نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاتھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، میں اور ڈپٹی میئر کراچی، پیپلز پارٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے سٹی کونسل کے اراکین کے ساتھ آج یہاں ضلع کورنگی کی اس یوسی میں موجود ہیں، یہاں سے کونسلر کی سیٹ ہمیں ملی،اس علاقے کی بہتری کے لئے ہم نے اپنے بجٹ میں مختلف پروجیکٹس کو منظور کروایا ہے، یہاں نالوں کی موجودگی کے سبب نالے آمدورفت کے لیے لوگ پلیا کا استعمال کرتے ہیں لہٰذا چار پلیا تعمیر کرنے کے علاوہ زیر زمین بیس ہزار رننگ فٹ سیوریج کے کام کو مکمل کیا گیا ہے ساتھ ہی آٹھ ہزار رننگ فٹ پانی کی لائنوں کی مرمت کی گئی ہے اور علاقے کی سڑک اور گلیوں میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار اسکوائر فٹ ٹف پیور ٹائلز کا کام کیا گیا ہے، جہاں جہاں سڑکوں پر کارپیٹنگ کرنے کی ضرورت تھی وہاں کام کروایا گیا تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم ہو،، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کورنگی کازوے پل مکمل ہونے کے بعد کورنگی اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی اس پل سے مستفید ہوں گے، کورنگی ندی سے گزرنے والے پل کو بڑھایا جارہا ہے اور ایک نیا آٹھ لین والا پل بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرغی خانے کے پل کی تعمیر ومرمت کا کام بھی جلد مکمل ہوگا، پورٹ قاسم اور لاٹی جانے والوں کے لئے یہ پل تحفہ ثابت ہوگا۔