سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہاشو سینٹر صدر کراچی کی بیسمنٹ پارکنگ عوام استعمال کے لیے کھولنے کا فیصلہ

کراچی 24جنوری (پی پی آئی)کمشنر کراچی سید حسن  نقوی کی زیرصدارت انسداد تجاوزات سمیت اربن گورننس کوششوں کا جائزہ اجلاس  منعقد  ہوا۔ڈپٹی  کمشنرز  اور اسسٹنٹ  کمشنرز  نے اب تک کی گئی کارروائی کے بارے  میں  بریفنگ  دی۔ڈپٹی  کمشنرز  نے  کمشنر کو کامیابی اور مشکلات  کی تفصیلات  سے بھی آگاہ  کیا ہاشو  سینٹر کی بیسمنٹ پارکنگ  عوام استعمال  کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں 2000 تک موٹر سائکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ؛کمشنر  کراچی نے کہا  کہ تمام افسران  ٹریفک  پولیس  اور متعلقہ  اداروں کے  اشتراک  سے کارروائی  کریں  تجارتی بلند عمارتوں کی بیسمنٹ  پارکنگ اور  غیر قانونی   پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی  کی جائے۔اجلاس میں شریک تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز  نے ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر کراچی  کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انھوں نے انسداد  تجاوزات  سمیت  اربن گورننس کے حوالہ سے شہری سہولتوں کے مسائل خاص طور پر ٹریفک کی روانی متاثر  کرنے  والی تجاوزات،   اور غیر قانونی پارکنگ  کے خاتمہ کی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں  فٹ پاتھوں یا سڑکوں  پر تعمیراتی ملبہ، بلڈنگز میٹریل اور کچرہ اٹھانے کے لئے کی  گئی  کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا  علاوہ ازیں مصروف شاہراہوں پر قائم بلند تجارتی  عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کی جگہ کو پارکنگ  کی بجائے کاروباری سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں انسداد تجاوزات  سمیت  اربن گورننس کو بہتر بنانے کی کوششوں  کے بارے میں  بریفنگ  دی