خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ24 گھنٹے اہم، قوم دعا کرے کہ عافیہ کی رہائی پٹیشن منظور ہوجائے: فوزیہ صدیقی

کراچی16جنوری (پی پی آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افرادنے دستخط کر دیئے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں،۔  فوزیہ صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصدامریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست  کی منظوری حاصل کرنا ہے۔گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھی پاکستان سے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے کہ سزا کے خاتمہ کی درخواست منظور ہوجائے اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو جلد رہائی مل جائے۔ جبکہ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ آن لائن پٹیشن پر دستخط کا سلسلہ جاری رکھا جائے کیونکہ اس کے عافیہ کی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ عافیہ موومنٹ، پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے وکلا پٹیشن کی کامیابی کے لیے گزشتہ پانچ روز سے امریکی دارالحکومت میں موجود ہیں اورکمزور سفارتکاری کے باوجود کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات انتھک محنت کررہے ہیں۔