کراچی کے عدالتی نظام میں بہتری کے لیے ضیا احمد اعوان ایڈووکیٹ کا اہم اقدام

کراچی(پی پی آئی) کراچی کے عدالتی نظام کو درپیش سنگین چیلنجز اور سائلین کو انصاف تک پہنچنے میں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سپریم کورٹ کے وکیل اور انسانی حقوق کے علمبردار ضیا احمد اعوان نے آج سندھ ہائیکورٹ میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 199 کے تحت ایک اہم آئینی درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست نہ صرف عدالتی نظامکی خامیوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کرتی ہے۔ درخواست کا مقصد کراچی کیشہریوں کو انصاف کی تیز اور مؤثر فراہمی یقینی بنانا ہے۔ کئی نامی گرامی وکلا نے اس درخواست کی وکالت کا ببیڑہ اٹھایاہے۔ضیا احمد اعوان نے اس موقع پر اپنے ساتھی وکلا کے ہمراہ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائیندوں سے سندھ ہائیکورٹ کے میڈیا کارنر میں منعقد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اس درخواست کے اہم پہلوو?ں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نیکہا کہ یہ آئینی درخواست کراچی کے عدالتی ڈھانچے میں موجود کئی سنگین مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جن میں عدالتوں کی ناقص تقسیم، کرپشن کی بہتات، سست اور ناکارہ بیلف کا نظام، غیر مؤثر حفاظتی نظام، آتش زدگی سے بچاو? کے سامانکی عدم دستیابی، ناکافی بیت الخلاء ، اور معذور افراد کے لیے سہولیات کی کمی شامل ہیں۔انہوں نے اس آئینی درخواست میں پیش کردہ اصلاحات کے پس منظر بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے کراچی میں واقع تمام وفاقی عدالتوں کو ایک ہی عمارت میں منتقل کرنے کے اقدام کو مثال کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کے اس وڑن نے عدالتی عمل کو بہتر بنانے اور عدالتوں کے درمیان ربط کو فروغ دینیکی بنیاد ڈالی۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ہم نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نیلم منیر کی قیادت میں لاہور میںمرکزی عدالتی کمپلیکس کا قیام کے حوالے سے ہونے والے کام کو بھی ایک مثال کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح،علاقائی طور پر، بھارت میں بھی دہلی اور ممبئی میں مرکزی عدالتی کمپلیکس موجود ہیں جہاں معذور افراد کے لیے ریمپ،مخصوص نشستیں، قابل رسائی واش رومزکے ساتھ گواہوں کے تحفظ کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔یہ تمام اقدامات کراچی کی عدالتوں میں ہمارے مجوزہ اصلاحات کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ کے عدالتی نظاموں میں یہ چیزیں پہلے ہی موجود ہیں۔اس آئینی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے جن اقدامات کی سفارش کی گء ہے ان کے بارے ضیا احمد اعوان نے بتایا کہدرخواست میں کراچی کی عدالتوں کو ایک مرکزی عدالتی کمپلیکس میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کمپلیکس میںجدید سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جن میں معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات، سیکیورٹی نظام میں بہتری، اور گواہوں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات شامل ہیں۔ اس کمپلیکس سے سائلین، وکلاء ، اور عدالتی عملے کے لیینہ صرف انصاف تک رسائی میں آسانی ہوگی بلکہ عدالتی کارروائیوں میں غیر ضروری تاخیر بھی ختم ہوگی۔درخواست میں شامل مزید تجاویزپر بات کرتے ہوئے ضیا احمد اعوان نے کہا جب تک مرکزی عدالتی کمپلیکس نہیں بنایا جاتاعدالتی حدود میں تجاوزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظام، اور عدالتی حدود میں پارکنگ کے مناسب انتظاماتکا بندوبست کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین وکلاء   اور سائلین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا بھی اس کا ایکاہم جزو ہے۔ مزید یہ کہ عدالتی عملے کے لیے ذہنی دباؤ کم کرنے اورنفسیاتی صحت کے فروغ کی غرض سے سہولیات اورسرسبز جگہیں مہیا کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست میں عدالتوں میں آتش زدگی سیتحفظ کے لیے جدید آلات اور نظام نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ان میں آگ بجھانے والے آلات، فائر الارمسسٹم، اور ایمرجنسی اخراج کے راستے شامل ہیں۔ ان حفاظتی اقدامات سے عدالت کے عملے اور سائلین کی جانوں کو محفوظرکھنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ عدالتی حدود میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینیبنانے کے لیے ایک پولی کلینک اور ہنگامی طبی یونٹ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، روزانہ ہزاروں افرادکے لیے صاف اور کافی تعداد میں بیت الخلاء   کی دستیابی اور صفائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا بھی اہم ہے۔ معذورافراد اور بزرگ شہریوں کے لیے عدالتی حدود میں ریمپ، وہیل چیئرز، اور قابل رسائی لفٹوں کی تنصیب کی تجویز دی گئی ہے تاکہ وہ آسانی سے انصاف تک رسائی حاصل کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کی ملاقات

Mon Jan 27 , 2025
کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گورنرہاوٗس ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر اینیشیٹوز کے تحت کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ارشد ندیم نے کامیاب کراچی میراتھن کے انعقاد پر گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے […]