سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک کی سالانہ مینٹیننس کے باعث آج غربی اور کیماڑی اضلاع کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی

کراچی یکم فروری (پی پی آئی)کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 2024 کے سالانہ مینٹیننس کا کام 2 فروری 2025 کو کیا جائے گا۔ اس مینٹیننس کے دوران، حب پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بند کر دی جائے گی، جس کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو 28 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ مینٹیننس کا کام 2 فروری کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، اور اس دوران شٹ ڈاؤن کا دورانیہ 6 گھنٹے ہوگا۔ تاہم، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔کراچی کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، اور اس میں سے 622 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اس کا احتیاط سے استعمال کریں۔واضح رہے کہ ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کام کے لیے درخواست دی گئی تھی۔