کراچی8فروری (پی پی آئی) ترجمان سندھ حکومت سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہاہے کہ واشنگٹن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے بغیر کسی سرکاری منصب کے پارٹی سربراہ کے طور پر پاکستان کی مؤثر اور مثالی سفارتکاری کی اور اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ بلاول ہی وہ رہنما ہیں جو پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو عالمی رہنماؤں نے توجہ سے سنا اور سراہاہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی گفتگو اور مدبرانہ رویے سے ثابت کر دیا کہ وہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔۔
Next Post
زیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے: عطااللہ تارڑ
Sat Feb 8 , 2025
لاہور 8فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی کو بھی ترقی کے اس سفر میں خلل نہیں دالنے دیا جائیگا۔انہوں نے ہفتہ کولاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج ترقی اور خوشحالی کا دن منایا جارہا ہے اور […]