لاہور 8فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی کو بھی ترقی کے اس سفر میں خلل نہیں دالنے دیا جائیگا۔انہوں نے ہفتہ کولاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں آج ترقی اور خوشحالی کا دن منایا جارہا ہے اور قوم نے ملک میں انتشار پھیلانے والے عوام کو مسترد کردیا ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے چور ہیں۔
Next Post
چیئرمین سینیٹ کا پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی تبدیلی مسئلے سے نمٹنے پرزور
Sun Feb 9 , 2025
اسلام آباد، ۹فروری (پی پی آئی)سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے پائیدار اور جامع مستقبل یقینی بنانے کیلئے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی مشترکہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی چیلنجز […]