پشاور، ۹فروری (پی پی آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کر کے جعلی حکومت کے مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی، ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
Next Post
سندھ حکومت کا دن کے اوقات میں شہر میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ
Sun Feb 9 , 2025
کراچی، ۹فروری (پی پی آئی) سندھ حکومت نے دن کے اوقات میں شہر میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کر لیا، ڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ نے ٹریفک حادثات کے […]
