ٹھٹھہ10فروری (پی پی آئی)سندھ کے مشہور بزرگ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کا 386 واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک بدھ 12- فروری 2025 بمطابق 13- شعبان 1446ھ سے ٹھٹھہ میں شروع ہوگا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف ریاض شیرازی اور سیکریٹری اوقاف جاوید صبغت اللہ مہر درگاہ پر چادر چڑھا کر کریں گے، مینیجر اوقاف گل حسن چوہان نے بتایا کہ عرس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ زائرین اور عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ، پینے کے صاف پانی کی سبیل، واش رومز، وضوخانہ، مسافر خانہ، لنگر و دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Next Post
سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرح میں اضافے کے تجویز نیپرا معطل کرے:کراچی چیمبر
Mon Feb 10 , 2025
کراچی10فروری (پی پی آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پر زور دیا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی طرف سے سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرح میں اضافے کی تجویز کو اس وقت تک معطل کیا جائے جب تک کہ […]
