اسلام آباد12فروری (پی پی آئی)نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی تجویز پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔گفتگو کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ فلسطینی مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کو یقینی بنانے کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات میں کرکٹ اور امن و امان پر تبادلہ خیال
Wed Feb 12 , 2025
کراچی12فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام، کرکٹ کے فروغ اور پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی،پریس سیکریٹری کے جاری کردہ ا یک […]
