وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات میں کرکٹ اور امن و امان پر تبادلہ خیال

کراچی12فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام، کرکٹ کے فروغ اور پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی،پریس سیکریٹری کے جاری کردہ ا یک بیان کے مطابق گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو کو کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو قابل تعریف ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبوں کو قابل تقلید قرار دیا اور کہا کہ جدید آئی ٹی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ وفاقی وزیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاوس میں ایک پودا بھی لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کونسل میں اپوزیشن لیڈر

Wed Feb 12 , 2025
کراچی12فروری (پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔شعبہ اطلاعات کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق ملاقات میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بیان […]