کراچی12فروری (پی پی آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔شعبہ اطلاعات کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق ملاقات میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، یوسی چیئرمین نعمان احمد اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ تمام علاقوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشش جاری ہے اور شہر کے تمام علاقوں میں بلدیاتی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کوشش کی جارہی ہے کہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام تجاویز پر غور و خوص کرکے ان پر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
Next Post
پولیس حراست میں ہلاکت پر اہلکاروں کی معطلی ناکافی، گرفتار کیا جائے: عبدالحاکم قائد
Wed Feb 12 , 2025
کراچی12فروری (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پولیس گردی کو لگام دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس حراست میں ہلاکت پر اہلکاروں کی معطلی ناکافی ہے اور فوری طور پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں گرفتار […]
