سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر منظور ترین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال، قلعہ سیف اللہ تعینات

کوئٹہ، 13 فروری (پی پی آئی) محکمہ صحت  بلوچستان نے ڈاکٹر منظور احمد ترین سینئر میڈیکل آفیسر کومیڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال، قلعہ سیف اللہ تعینات کر دیا  ہے۔محکمہ صحت، حکومت بلوچستان کے  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر منظور احمد ترین سینئر میڈیکل آفیسر (B-18)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، قلعہ سیف اللہ کوتبدیلی کے بعدمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، قلعہ سیف اللہ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبد الستار، کاجو سینئر میڈیکل آفیسر (B-18) کے طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال، قلعہ سیف اللہ میں تعینات تھے، تبادلہ کرکے ڈپٹی پراونشل کوآرڈینیٹر، ٹی بی کنٹرول پروگرام، بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں۔