سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمضان میں نوافل کا اجر فرض کے برابر جبکہ فرض کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے: مولانا حبیب احمد حنفی

کراچی 21فروری (پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیر اہتمام قبا آڈیٹوریم کراچی میں ریجنل اسٹاف کے لیے استقبالِ رمضان کے سلسلے میں درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔  الخدمت فاؤنڈیشن سندھ اس موقع پر صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری، اسسٹنٹ سیکریٹری نسیم انصاری، مولانا محمد دین اور دیگرذمہ داران موجود تھے۔ مدیر جامعہ امام نعمان بن ثابت مولانا حبیب احمد حنفی نے رمضان المبارک کی اہمیت کے تناظر میں درس قرآن پیش کیا۔ مولانا حبیب احمد نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتوں کا حامل ہے اور اس میں نوافل کا اجر فرض کے برابر جبکہ فرض عبادات کا ثواب 70 گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہیے اور رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ مولانا نے رمضان کو موثر انداز سے گزارنے کے لئے افراد کو تیاری اور پلاننگ کی تاکید کی۔ انہوں نے باجماعت نمازوں کی پابندی، تلاوت قرآن پاک کا اہتمام اور صدقہ و خیرات کو معمول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن سے وابستہ افراد کی ذمہ داریاں رمضان المبارک میں مزید بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہوئے مولانا نے رضاکاروں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدانِ عمل میں موجود رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں جہاں روزوں اور نمازوں کا اہتمام ضروری ہے، وہیں ضرورت مندوں کی تکالیف دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔