سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ میں مقیم کشمیری مقبوضہ وادی میں جاری مظالم پر آواز بلند کریں: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

نیویارک21فروری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز بلند کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اقوام متحدہ سمیت اہم ادارے موجود ہیں، اس لیے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ضروری ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ، ایوان صدر، کشمیر ہاؤس، اسلام آباد کے ایک بیان کے مطابق، چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی پامالیاں کی ہیں اور عالمی برادری خصوصاً امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ یہ مظالم بند ہوں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پچھلے 77 سال سے اپنے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، مگر مسئلہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام پر جاری مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔یہ خیالات انہوں نے نیویارک میں چوہدری مدثر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ امریکہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کیا ہے، چاہے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے موقع پر مظاہرے ہوں یا دیگر فورمز۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم موڑ پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت مل سکے۔